وزیراعظم نریندر مودی نے آج روس کے صدر ولادیمیرپوتن کے ساتھ ٹیلی فون پر تفصیلی گفتگو کی۔ جناب پوتن نے، جناب مودی کو یوکرین کے تعلق سے موجودہ حالات سے واقف کرایا۔ صدر پوتن کے تفصیلی جائزے کیلئے اُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے تنازعے کے پُرامن حل کیلئے بھارت کے ٹھوس موقف کو دوہرایا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی ایجنڈے میں پیش رفت کا جائزہ بھی لیا اور بھارت-روس خصوصی اور مراعات والی کلیدی ساجھیداری کو مزید مستحکم بنانے کے عہد کو دوہرایا۔ جناب مودی نے صدر پوتن کو اِس سال کے اواخر میں 23 ویں بھارت-روس سالانہ سربراہ ملاقات کیلئے بھارت آنے کیلئے مدعو کیا۔×