December 8, 2025 2:30 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے دوردرشن پر نشر ہونے والے پروگرام ’سوپربھاتم‘ پروگرام کی ستائش کی ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے دوردرشن پر نشر ہونے والے پروگرام ’سوپربھاتم‘ پروگرام کی ستائش کی ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر جناب مودی نے کہا کہ یہ پروگرام صبح کے وقت تازگی کا احساس دلاتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس پروگرام میں یوگا سے لے کر بھارتی طرز زندگی پر مبنی مختلف پہلوؤں پر تبادلہئ خیال کیا جاتا ہے۔

جناب مودی نے خصوصی طور پر اس بات کا ذکر کیا کہ پروگرام کا سنسکرت سُبھاسِتا حصہ بھارت کے ثقافت اور اس کے ورثے کی عکاسی کرتا ہے۔

ڈی ڈی نیوز پر آدھے گھنٹے کا یہ پروگرام، پیر سے جمعے تک صبح 7 بجے نشر کیا جاتا ہے اور اس میں یوگا، بھارتی ثقافت اور اس کے ورثے صحتمند طرز زندگی پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔