وزیر اعظم نریندر مودی نے آج دلی میں کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے اشوک وہار علاقے میں دلی کے جھگی جھونپڑی بستیوں میں رہنے والے لوگوں کو، تقریباً 1700 نئے تعمیر کئے گئے مکانات سونپے اور اہل افراد کو اِن کی چابیاں عطا کیں۔ ان نئے تعمیر کئے گئے فلیٹس کے افتتاح کے ساتھ ہی، دلی ترقیاتی اتھارٹی کے In-Situ Slumبازآبادکاری پروجیکٹ کا دوسرا مرحلہ پورا ہوگیا ہے۔ اِس پروجیکٹ کا مقصد جھگی جھونپڑی میں رہنے والے لوگوں کے مکینوں کو ایک بہتر اور زیادہ صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے، جس میں مناسب سہولیات مہیا ہوں۔
Site Admin | January 3, 2025 3:13 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے دلی میں کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا