ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 2, 2025 2:48 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے دلّی میں یشو بھومی میں سیمی کون انڈیا 2025 کا افتتاح کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں، جب بھارت کی سب سے چھوٹی Chip بھی دنیا میں سب سے بڑی تبدیلی لائے گی۔ وزیرِ اعظم نے نئی اصلاحات کا بھی اعلان کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پوری دنیا بھارت پر بھروسہ کرتی ہے اور بھارت کے ساتھ سیمی کنڈکٹر بنانے کے سلسلے میں مستقبل پر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ آج نئی دلّی کے Yashobhoomi میں Semicon India 2025 کا افتتاح کرتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب بھارت کی چھوٹی سی Chip دنیا میں بڑی تبدیلی لائے گی۔
جناب مودی نے کہا کہ سیمی کنڈکٹر کے عالمی بازار کے آئندہ سالوں میں ایک ٹریلین ڈالرس کو عبور کرنے کا اندازہ ہے اور جس رفتار سے بھارت آگے بڑھ رہا ہے، ملک اِس بازار کا ایک اہم حصہ حاصل کرلے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ 2021 سے منظور شدہ سیمی کنڈکٹر بنانے سے متعلق 10 پورجیکٹوں پر 18 بلین ڈالرس کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت بیش قیمتی معدنیات کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے اہم معدنیات کے ایک مشن پر بھی کام کر رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب دنیا کہے گی کہ ”ڈیزائنڈ اِن انڈیا، میڈ ان انڈیا اور Trusted By The World“۔ انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ حکومت جلد ہی اصلاحات کی ایک نئی نسل کا آغاز کرے گی۔
پہلی سہ ماہی کے GDP کے اعداد و شمار کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت نے ایک بار پھر ہر توقع اور ہر اندازے سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں، جب عالمی سطح پر تشویش اور اقتصادی خود غرضی کی وجہ سے چیلنجز درپیش ہیں، بھارت نے سات اعشاریہ 8 فیصد کی شرح نمو حاصل کی ہے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوء الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ جب سے India Semi-conductor مشن کا آغاز ہوا ہے، دنیا بھارت کی سمت پورے اعتماد کے ساتھ دیکھ رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 5 سیمی کنڈکٹر یونٹس کی تعمیر تیزی سے ہورہی ہے اور ملک میں بنی پہلی Chip وزیر اعظم کو پیش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے دو اور یونٹس اگلے کُچھ مہینوں میں Production شروع کر دیں گے۔
تین روزہ کانفرنس کا مقصد بھارت کے سیمی کنڈکٹر ایکو سسٹم میں تیزی لانا ہے۔ اِس کانفرنس کے دوران Semicon انڈیا پروگرام کی پیشرفت، اِسمارٹ مینو فیکچرنگ، R&D اور مصنوعی ذہانت، سرمایہ کاری کے مواقع اور ریاستی سطح کی پالیسی کے نفاذ سے متعلق اجلاس ہوں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔