July 22, 2025 3:06 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے جگدیپ دھنکھڑ کی اچھی صحت کی دعا کی ہے۔ صحت کی وجوہات بتاتے ہوئے کَل انہوں نے نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا

وزیر اعظم نریندر مودی نے جگدیپ دھنکھڑ کی اچھی صحت کی دعا کی ہے۔ صحت کی وجوہات بتاتے ہوئے کَل انہوں نے نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے کہا کہ جناب دھنکھڑ کو بھارت کے نائب صدر جمہوریہ کے طور پر اور مختلف عہدوں میں ملک کی خدمت کرنے کے بہت سے مواقع حاصل ہوئے۔
راجیہ سبھا میں وقفہئ صفر کے فوراً بعد ایوانِ صدر گھَن شیام تیواری نے ایوان کو نائب صدرِ جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ کے استعفے سے متعلق داخلی امور کی وزارت کے نوٹفکیشن کے بارے میں بتایا۔ نائب صدرِ جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے کَل صحت کی وجوہات بتاتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو کو لکھے گئے ایک مراسلے میں جناب دھنکھڑ نے کہا کہ صحت کی دیکھ بھال کو ترجیح دیئے جانے اور طبی مشورے پر عمل کرنے کے سبب، انہوں نے فوری طور پر استعفیٰ دے دیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔