G20 رہنماؤں کی کانفرنس آج جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں اختتام پذیر ہو رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی سربراہ کانفرنس کے تیسرے اجلاس میں شرکت کریں گے، جس کا موضوع ہے: ”سبھی کیلئے مساوی اور منصفانہ مستقبل – اہم معدنیات، باوقار روزگار اور مصنوعی ذہانت“۔ ناب مودی افریقہ کی سرزمین پر پہلی بار منعقد ہونے والی G20 سربراہ کانفرنس میں شرکت کرنے کیلئے جمعے کو تین روزہ دورے پر جنوبی افریقہ پہنچے تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج اپنے ہم منصبوں کے ساتھ سربراہ کانفرنس کے تیسرے اجلاس میں شرکت کریں گے اور خطاب کریں گے۔
اجلاس سے قبل وزیر اعظم مودی بھارت، برازیل اور جنوبی افریقہ IBSA رہنماؤں کی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ IBSA ایک منفرد سہ فریقی فورم ہے، جو ایشیا، جنوبی امریکہ اور افریقہ کی تین بڑی جمہوریتوں اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کو یکجا کرتا ہے۔ بھارت، برازیل اور جنوبی افریقہ مشترکہ ترقیاتی ترجیحات رکھتے ہیں اور یہ تکثیری، کثیر ثقافتی، کثیر نسلی، کثیر لسانی اور کثیر مذہبی معاشرے ہیں۔
سربراہ کانفرنس کے موقعے پر آج وزیر اعظم مودی کی جنوبی افریقہ کے صدر Cyril Ramaphosa، جاپان کی وزیر اعظم Sanae Taka، کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی اور اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی کے ساتھ دوطرفہ میٹنگیں بھی طے ہیں۔
اس کے بعد شام کے وقت وزیر اعظم مودی نئی دلّی کیلئے روانہ ہو جائیں گے۔
اس دوران کل رات نامہ نگاروں کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے اقتصادی امور کے سکریٹری Sudhakar Dalela، جو G20 کے امور کی نگرانی بھی کرتے ہیں، نے کہا کہ یکجہتی، مساوات اور پائیداری کے جامع موضوع کے تحت اس سال کی G20 سربراہ کانفرنس نے جنوبی افریقہ کی صدارت کی جانب سے مقرر کردہ چار اہم ترجیحات کے بارے میں مضبوط پیغام دیا ہے۔ ان ترجیحات میں قدرتی آفات کی روک تھام اور اس سے نمٹنے کی صلاحیت کو مضبوط بنانا، کم آمدنی والے ممالک کیلئے قرض کے استحکام کو یقینی بنانا، پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے اہم معدنیات کا استعمال اور توانائی کی منصفانہ منتقلی کیلئے مالی وسائل کا بندوبست کرنا شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی G20 صدارت کے دوران شروع کیے گئے متعدد اقدامات اور نتائج مسلسل ترقی کر رہے ہیں، رفتار حاصل کر رہے ہیں اور گروپ میں عملی پیشرفت میں تبدیل ہو رہے ہیں اور جنوبی افریقہ نے اپنی صدارت کے دوران انہیں مؤثر طریقے سے آگے بڑھایا ہے۔×
Site Admin | November 23, 2025 3:14 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے جوہانسبرگ میں G20 کی سربراہ کانفرنس کے موقع پر بھارت- برازیل- جنوبی افریقہ کے رہنماؤں کی میٹنگ میں شرکت کی ہے