وزیر اعظم نریندر مودی نے تین ملکوں اُردن، ایتھیوپیا اور Oman کا تین روزہ دورہ مکمل کر لیا ہے۔ ایتھیوپیا کی حکومت کو، وزیر اعظم کے اس دورے سے کافی امیدیں ہیں۔
بھارت، ایتھیوپیا کو کئی شعبوں میں مدد دے رہا ہے۔ اب وزیر اعظم نریندر مودی کے اس دورے اور کئی معاہدوں پر دستخط ہونے کے بعد ایتھیوپیا کے عوام امید کر رہے ہیں کہ اس مدد میں، آئندہ دنوں میں مختلف شعبوں کو کافی زیادہ فروغ حاصل ہوگا۔
ہمارے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے وفاقی جمہوریہ ایتھیوپیا کی، خواتین اور سماجی امور کی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے دورے میں جن معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں، اُن سے اُن کے ملک کی خواتین کو کافی زیادہ مدد ملے گی۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے میں ایتھیوپیا کے عوام میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا اور امید ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات نئی اونچائیوں تک پہنچیں۔