وزیر اعظم نریندر مودی نے آج تمل ناڈو میں نئے Pamban وَرٹیکل لِفٹ سمندری پُل کا افتتاح کیا۔ جناب مودی بھارتی فضائیہ کے طیارے کے ذریعے سری لنکا سے Mandapam میں بحریہ کے فضائی اڈے پر پہنچے۔ وزیر اعظم نے مختلف ریل اور سڑک پروجیکٹوں کا بھی افتتاح کیا اور سنگِ بنیاد رکھا، جن کی مالیت 8 ہزار 300 کروڑ روپے ہے۔ جناب مودی نے رامیشورم Tambaram ایکسپریس اور ایک بحری جہاز کو بھی جھنڈی دکھاکر روانہ کیا، جو Vertical Lift سمندری پُل سے ہوکر گزرے گا۔
یہ پُل 550 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے اور یہ رامائن کے ساتھ گہری ثقافتی وابستگی کی عکاسی کرتا ہے اور یہ رامیشورم کو بقیہ ملک سے جوڑتا ہے۔ یہ پُل Stainless Steel سے تعمیر کیا گیا ہے۔
100 سال پرانا پُل 1914 میں تعمیر کیا گیا تھا، جو اب استعمال میں نہیں ہے۔ یہ پل رامیشورم اور بقیہ ملک کے درمیان واحد رابطہ تھا۔
آج رام نومی کے پوِتر موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے رامیشورم مندر میں پوجا اَرچنا بھی کی۔ جناب مودی اِس کے بعد مدوروئی جائیں گے اور پھر شام کو دلّی کیلئے واپس روانہ ہوجائیں گے۔ x
Site Admin | April 6, 2025 3:08 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے تمل ناڈو میں تاریخی نئے پامبن ریل پُل کا افتتاح کیا۔ جناب مودی آٹھ ہزار تین سو کروڑ روپے مالیت کے مختلف ریل اور سڑک پروجیکٹوں کا بھی آغاز کررہے ہیں۔