July 18, 2025 2:47 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار کے موتیہاری میں 7 ہزار 200 کروڑروپے سے زیادہ مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کیا۔ انہوں نے 4 نئی امرت بھارت ٹرینوں کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے آج بہار میں مشرقی چمپارن ضلعے میں موتہیاری کے مقام پر 7 ہزار 200 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا، افتتاح کیا اور ملک کے نام وقف کیا۔ یہ ترقیاتی پروجیکٹ ریل، سڑک، دیہی ترقی، ماہی پروری، الیکٹرانکس اور مواصلاتی ٹیکنالوجی کے شعبوں سے متعلق ہیں۔ وزیراعظم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے چار نئی امرت بھارت ٹرینوں کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا، جو راجندر نگر، دربھنگا، بھاگلپور اور موتہیاری ریلوے اسٹیشنوں سے چلیں گی اور بہار کے اہم شہروں کو دیگر حصوں سے جوڑیں گی۔

گورنر عارف محمد خان، وزیراعلیٰ نتیش کمار، مرکزی وزیر گری راج سنگھ، راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ، چراغ پاسوان، نتیہ نند رائے، ستیش چندر دوبے، رام ناتھ ٹھاکر، راج بھوشن چودھری نشاد،  نائب وزرائے اعلیٰ سمراٹ چودھری اور وجے کمار سنہا بھی اس موقعے پر موجود تھے۔ مختلف ریاستی وزیروں، ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی۔

بعد میں وزیراعظم نریندر مودی، مغربی بنگال میں درگا پور کے مقام پر 5 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، افتتاح کریں گے اور ملک کے نام وقف کریں گے۔

وزیراعظم نے اس بات کو اُجاگر کیا کہ گزشتہ گیارہ سال کے دوران پی ایم آواس یوجنا کے تحت غریبوں کے لیے چار کروڑ سے زیادہ مکانات تعمیر کئے گئے اور ان میں سے 60 لاکھ مکانات بہار میں تعمیر کئے گئے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔