وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ اُن کی حکومت نے ایسی بہت سی اسکیمیں اور پروگراموں کا آغاز کیا ہے، جن میں خواتین کو اہم ترین مقام حاصل ہے، جن سے سماج کے ہر طبقے کو فائدہ ہوا ہے۔ بہار کیلئے مکھیہ منتری مہیلا روزگار یوجنا کے آغاز کے موقع پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ وزیراعظم نے کہا کہ مرکز اور بہار میں وزیراعلیٰ نتیش کمار سرکار کی ڈبل انجن والی حکومت، خواتین کی بہبود کیلئے مل کر کام کررہی ہے۔
وزیراعظم نے اعلان کیا کہ اس اسکیم کے تحت 75 لاکھ سے زیادہ خواتین کیلئے 10-10 ہزار روپے کی رقم، اُن کے بینک کھاتوں میں براہ راست منتقل کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کی بنیاد 11 سال پہلے پردھان منتری جن دھن یوجنا کے ذریعہ ڈالی گئی تھی، جس کے سبب خواتین کیلئے لاکھوں بینک کھاتے کھولے گئے تھے۔
انہوں نے خاص طور پر کہا کہ یہ امدادی رقم خواتین کے کھاتوں میں بغیر کسی بدعنوانی کے، راست منتقل کی جارہی ہے۔
مکھیہ منتری مہیلاروزگار یوجنا کو نوراتری کا ایک تحفہ قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے اعتماد ظاہر کیا کہ ڈبل انجن والی سرکار کی کوششوں سے بہار میں لکھ پتی دیدیوں کی تعداد سب سے زیادہ ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ مرکز نے خواتین کیلئے روزگار کے تین کروڑ موقعے تشکیل دینے کا ہدف طے کیا ہے اور دو کروڑ سے زیادہ موقعے گاؤوں میں تشکیل پاچکے ہیں، جس کے سبب سماج اور کنبوں میں یکسر تبدیلی آرہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مرکز اور ریاست دونوں کا ہی مشترکہ مقصد ہے۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ مُدرا، ڈرون دیدی، بیمہ سکھی اور بینک سکھی جیسی اسکیموں سے روزگار اور خود روزگاری کے موقعوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
Site Admin | September 26, 2025 3:05 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار کے لیے مکھیہ منتری مہیلا روزگار یوجنا کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ اُن کی حکومت نے خواتین پر مرکوز ایسی بہت سی اسکیموں اور پروگراموں کا آغاز کیا ہے، جن سے ہر طبقہ مستفید ہوا ہے
