July 18, 2025 9:43 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار اور مغربی بنگال میں 12 ہزار 600 کروڑ روپے کی مالیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ترقی یافتہ بھارت کیلئے مشرقی ریاستوں کی ترقی نہایت اہم ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بہار اور مغربی بنگال میں 12 ہزار 600 کروڑ روپئے سے زیادہ لاگت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا۔ بہار کے موتیہاری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ملک کے مغربی حصوں کی ترقی کی طرز پر مشرقی خطوں کی ترقی پر کام کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک کی مشرقی ریاستوں کی ترقی کے بغیر بھارت ترقی یافتہ ملک نہیں بن سکتا۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ بہار کی ترقی کیلئے مرکز اور ریاستی حکومت شانہ بشانہ کام کر رہے ہیں۔
اِس دوران، جناب مودی نے سات ہزار 200 کروڑ روپئے سے زیادہ لاگت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا، افتتاح کیا اور قوم کے نام وقف کیا۔مغربی بنگال میں بھی وزیر اعظم نے دُرگاپور میں پانچ ہزار 400 کروڑ روپئے سے زیادہ لاگت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا، افتتاح کیا اور اُنھیں قوم کے نام وقف کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ اِن پروجیکٹوں سے خطے کی کنیکٹی ویٹی میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا، گیس پر چلنے والے ٹرانسپورٹ کو فروغ ملے گا اور گیس پر مبنی معیشت کو مدد ملے گی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آج مغربی بنگال تحریک سے سرشار ہے اور اِس میں صنعتی ترقی کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ بھارت کے پہلے صنعت شیاما پرساد مکھرجی کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بنگال کے ورثے کا حوالہ دیا اور کہا کہ BJP کے دورِ اقتدار میں بنگال کاروبار اور مینوفیکچرنگ میں ایک رہنما بن سکتا تھا۔وزیراعظم نے مغربی بنگال کے دُرگاپور میں BJP کی پریورتن سنکلپ سبھا سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔