وزیر اعظم نریندر مودی نے قبائلی برادریوں کو درپیش ناانصافی کو ختم کرنے کے حکومت کے مصمم عہد کا اعادہ کیا ہے اور یقین دہانی کرائی کہ ترقی کے فوائد بھی اُن تک پہنچیں گے۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ قبائلیوں کی بہبود، اُن حکومت کیلئے ہمیشہ سب سے اعلیٰ ترجیح رہی ہے۔ جناب مودی نے یہ بات آج تیسرے پہر گجرات کے قبائلی اکثریت والے نرمدا ضلعے کے Dediapada قصبے میں 9 ہزار 700 کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کرتے ہوئے اور سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر کہی۔
اِن پروجیکٹوں کا آغاز سرکردہ قبائلی لیڈر اور مجاہد آزادی بھگوان بِرسا مُنڈا کی 150ویں سالگرہ تقریبات ’’جن جاتیہ گورو دِوَس‘‘ منانے کے موقع پر کیا گیا۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ قبائلی فخر ہزاروں برسوں سے بھارت کے شعور کا ایک لازمی جزو رہا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت قبائلی زندگی کے ہر پہلو پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے ایک جامع رسائی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ چھوٹی جنگلاتی مصنوعات سے بنی اشیاء کی تعداد 20 سے بڑھ کر تقریباً 100 ہوگئی ہے اور جنگلاتی مصنوعات پر MSP کو بڑھا دیا گیا ہے۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ ملک جدوجہد آزادی میں قبائلی معاشرے کے تعاون کو فراموش نہیں کرسکتا۔
اس سے قبل دن میں جناب مودی نے ممبئی-احمدآباد ہائی اسپیڈ ریل کاریڈور کی پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے، گجرات کے سورت شہر میں زیر تعمیر بلیٹ ٹرین اسٹیشن کا دورہ کیا۔ وزیراعظم صبح سورت ایئرپورٹ پر پہنچے تھے اور وہاں سے وہ Antroli علاقے میں گئے جہاں بلیٹ ٹرین کا ایک اسٹیشن زیر تعمیر ہے۔
بعد میں گجرات کے شہر سورت میں رہنے والی بہاری برادری سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے بہار کے رائے دہندگان کی ستائش بھی کی اور بہار اسمبلی انتخابات میں NDA کو ایک تاریخی کامیابی دینے کیلئے بہار کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ اب بہار ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچنے کیلئے تیار ہے، جس کا مظاہرہ اِن انتخابات میں ہوا ہے۔