ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 23, 2025 9:46 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کے پرائیویٹ سیکٹر اور اسٹارٹ اَپ اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ ایک سال میں 50 راکٹ لانچ کرنے کے نظریے کے ساتھ قدم بڑھائیں۔ خلاء کے قومی دن کے موقع پر وزیر اعظم نے اِس نشانے کو حاصل کرنے کی خاطر نئے سلسلے کی اصلاحات نافذ کرنے پر زور دیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کے پرائیویٹ سیکٹر اور اسٹارٹ اَپ اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ ایک سال میں 50 راکٹ لانچ کرنے کے نظریے کے ساتھ قدم بڑھائیں۔ خلاء کے قومی دن کے موقع پر وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ اِس نظریے کے حصول کیلئے درکار نئے سلسلے کی اصلاحات نافذ کرنے کیلئے سرکار کے پاس قوتِ ارادی بھی ہے اور نیت بھی۔اس موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں جناب مودی نے خلائی برادری کو یقین دلایا کہ سرکار ہر قدم پر مضبوطی سے اُن کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ خلاء کے شعبے میں بھارت کی پیشرفت سے عام شہریوں کی زندگی میں آسانی پیدا ہورہی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ بھارت، خلائی ٹیکنالوجی کو صرف سائنسی دریافت کے وسیلے کے طور پر نہیں بلکہ رہن سہن میں سہولت بڑھانے کے وسیلے کے طور پر بھی دیکھتا ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ بھارت سیمی کرائیوجینک انجن اور الیکٹرک Propulsion جیسی نئی ٹیکنالوجیوں کے شعبے میں تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور جلد ہی گگن یان مشن کا آغاز کرے گا۔
جناب مودی نے فصل بیمہ اسکیموں میں سیٹلائٹ پر مبنی جائزے، سیٹلائٹ کے ذریعے معلومات اور ماہی گیروں کیلئے حفاظت، قدرتی آفات سے پیدا حالات سے نمٹنے سے متعلق ایپلی کیشنز اور پی ایم گَتی شکتی قومی ماسٹر پلان میں جغرافیائی اور خلائی ڈاٹا کے استعمال جیسی مثالوں کا حوالہ دیا۔
اِدھر خلاء کے محکمے کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ خلاء کے شعبے کو پرائیویٹ سیکٹر کیلئے کھولنا گذشتہ 11 سال میں کی گئی سب سے بڑی اصلاحات میں شامل ہے کیونکہ اِس سے اختراع اور کاروبار کی ایک نئی لہر کا آغاز ہوا ہے۔آج نئی دلّی میں خلاء کے قومی دن سے متعلق ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ آپریشن سندور کے دوران بھی دنیا نے بھارت کی خلائی اور تکنیکی صلاحیت کا مشاہدہ کیا۔
اِس تقریب کے دوران ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اُن طلبا کو ایوارڈس پیش کئے جنھوں نے بھارتیہ انترکش Hackathon اور ISRO Robotics چیلنج 2025 جیتا ہے۔2023 میں آج کے ہی دن دو سال پہلے بھارت چاند کے قطبِ جنوبی پر پہنچنے والا پہلا ملک بن گیا تھا اور اُس نے تاریخ رقم کی تھی۔ بھارت خلاء میں سیٹلائٹس کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑنے اور علیحدہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والا دنیا کا چوتھا ملک بھی بن گیا ہے۔ادھر گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا نے نئی دلّی میں نہرو Planetarium میں آریہ بھٹ گیلری کا افتتاح کیا۔ بھارت کے گگن یان مشن کی تیاری کرنے والے خلا باز بھی اِس موقع پر موجود تھے۔ گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا نے کہا کہ بھارت، گگن یان مشن، بھارتیہ انترکش اسٹیشن اور پھر چاند پر قدم رکھنے کی بڑی امنگوں کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔