ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 6, 2025 9:18 AM | PM Women Cricket

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتی خواتین کی عالمی چیمپئن کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اور اُن پر زور دیا کہ وہ Fit India کو بڑھاوا دیں۔

        وزیر اعظم نریندر مودی نے کل لوک کلیان مارگ پر واقع اپنی رہائش گاہ پر خواتین عالمی کپ کی چمپئنز کی میزبانی کی۔ جناب مودی نے شاندار کامیابی حاصل کرنے پر خواتین کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی اور تین میچوں میں ہار کے بعد ٹورنامنٹ میں بہترین واپسی کیلئے اُن کی ستائش کی۔ وزیر اعظم نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ ملک بھر میں خاص طور پر لڑکیوں کے لیے فِٹ انڈیا کے پیغام کو آگے لے جائیں۔ جناب مودی نے موٹاپے کے بڑھتے ہوئے مسئلے کے بارے میں بات کی اور فِٹ رہنے کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔ انہوں نے کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ اپنے اپنے اسکول جائیں اور وہاں نوجوان ذہنوں کو تحریک دیں۔ میٹنگ کے دوران کپتان ہرمن پریت کور نے 2017 میں جناب مودی سے اپنی ملاقات کو یاد کیا، جب انھوں نے وزیر اعظم سے بنا ٹرافی کے ملاقات کی تھی۔

ہرمن پریت کور نے امید ظاہر کی کہ وہ مزید ٹرافی کے ساتھ اُن سے ملتی رہیں گی۔ نائب کپتان اِسمرتی مندھانا نے کہا کہ وزیر اعظم نے اُنہیں تحریک دی تھی اور وزیر اعظم ان سبھی کھلاڑیوں کے لیے تحریک کا باعث ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔