July 7, 2025 2:46 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے برکس کی ایک میٹنگ میں کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو اہم معدنیات، تکنیک یا سپلائی نظام کو ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہئے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو اپنے خود کے فائدے کیلئے اہم معدنیات، تکنیک اور سپلائی نظام کو ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہئے۔ Rio de Janeiro میں برکس سربراہ کانفرنس کے دوران ایک رابطہ اجلاس میں   جناب مودی نے کہا کہ اہم معدنیات اور ٹکنالوجی میں اور زیادہ اشتراک کے ساتھ ساتھ سپلائی نظام کو محفوظ اور مستحکم بنانے پر توجہ مرکوز کئے جانے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ برکس کے نئے ترقیاتی بینک پروجیکٹوں میں مانگ پر مبنی فیصلہ سازی، طویل مدتی مالی استحکام اور متوازن Credit درجہ بندی پر خاص توجہ دی جانی چاہئے۔ جناب مودی نے کہا کہ 21ویں صدی میں عوام کی پیش رفت اور بہبود کا زیادہ انحصار، تکنیک، خاص طور پر مصنوعی ذہانت پر ہوتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ایک طرف جہاں AI روزمرہ کی زندگی کو بڑی حد تک بہتر بناسکتی ہے، وہیں دوسری طرف یہ جوکھم، اخلاقیات اور جانبداری کے تعلق سے تشویش بھی پیدا کرتی ہے۔

جناب مودی نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ اِس بارے میں بھارت کا رویہ اور پالیسی واضح ہے، کیونکہ وہ AI کو انسانی اقدار اور امکان کو وسعت دینے کے ایک وسیلے کے طور پر دیکھتا ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ سبھی کے لیے AI کے منتر پر کام کرتے ہوئے آج بھارت مختلف شعبوں میں سرگرمی کے ساتھ بڑے پیمانے پر AI کا استعمال کررہا ہے، جس میں زراعت، صحت، تعلیم اور حکمرانی شامل ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔