September 27, 2025 2:42 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے اڈیشہ میں Jharsuguda سے 60 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کی شروعات کی ہے اور اُن کا سنگِ بنیاد رکھا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ بھارت ٹیلی مواصلاتی ٹیکنالوجی کا ایک بڑا مرکز بننے کی جانب پیش قدمی کررہا ہے

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اڈیشہ میں Jharsuguda سے 06 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگِ بنیاد رکھا۔ ٹیلی مواصلات، ریلوے، اعلیٰ تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، ہنرمندی کو فروغ اور دیہی علاقوں میں مکانات کی تعمیر سمیت مختلف شعبوں سے اِن پروجیکٹوں کا تعلق ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ مستقبل میں بھارت ٹیلی مواصلات کی ٹیکنالوجی کا ایک بہت بڑا مرکز بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ BSNL نے ہمارے ملک میں مکمل طور پر دیسی جانکاری کی مدد سے 4G ٹیکنالوجی تیار کی ہے۔ BSNL کی سخت محنت اور مہارت کے نتیجے میں، ملک کی تاریخ میں ایک نئے دور کی شروعات ہوئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔