وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بہار اور اڈیشہ میں 23 ہزار 800 کروڑ روپے مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعظم نے اڈیشہ میں BJP کی پہلی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے کی یاد میں اڈیشہ میں منعقد ایک پروگرام میں شرکت کی۔ 18 ہزار 600 کروڑ روپے مالیت کے پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک نکسل لعنت کا جلد ہی خاتمہ ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں BJP کی حکومت نے ملک میں نکسل سے متاثرہ اضلاع کی تعداد کو کم کر دیا ہے اور یہ تعداد 20 سے بھی کم رہ گئی ہے۔
وزیر اعظم نے حکمرانی کے کانگریس ماڈل کی نکتہ چینی کی، جس نے بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی وجہ سے لوگوں کی زندگی کو مصیبت زدہ بنا دیا ہے۔ انہوں نے آسام اور تریپورہ سمیت مختلف ریاستوں میں BJP کی اچھی حکمرانی کے ماڈل کو اجاگر کیا، جو اب امن اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے اِس امید کا اظہار کیا کہ اڈیشہ 2036 تک ایک ترقی یافتہ ریاست بن جائے گی، جس کا خاکہ اڈیشہ وژن ڈاکیومنٹ 2036 میں پیش کیا گیا ہے، جس کا انہوں نے اجرا کیا تھا۔
اِس سے قبل وزیر اعظم نے آج بہار کے سیوان میں تقریباً 5 ہزار 900 کروڑ روپے مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ سیوان میں جسولی کے مقام ایک جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ NDA، ترقی کی ایک علامت ہے، کیونکہ اس نے گزشتہ گیارہ برسوں میں بہار کو خوشحالی اور تیزی سے ترقی کے راستے پر گامزن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں NDA نے بہار کی ترقی کیلئے مختلف اقدامات کیے ہیں اور دیگر بہت سے ابھی کیے جائیں گے۔
Site Admin | June 20, 2025 9:49 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے اڈیشہ اور بہار میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ انھوں نے کہا ہے کہ BJP نے نکسل سے متاثر اضلاع کی تعداد میں کمی کی ہے اور اب یہ 20 سے بھی کم ہے