وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ2025 کا سال، بھارت کیلئے سرشاری سے سنگ میل قائم کرنے والا ایک یادگار سال ہے۔ قومی سلامتی، کھیل کود، سائنسی اختراعات اور دنیا کے بڑے پلیٹ فارموں پر ملک کے اثرات، بالکل واضح نظر آتے ہیں وزیر اعظم آکاشوانی پر اپنے ’من کی بات‘ پروگرام میں ملک سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ2025 نے ایسے کئی یادگار لمحات دیئے، جن پر ہر بھارتی کو فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور، ہر بھارتی کیلئے اِس برس فخر کی ایک علامت بن گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا نے صاف طور پر دیکھا کہ آج بھارت اپنی سلامتی کے تعلق سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرتا۔
جناب مودی نے وندے ماترم کی 150 ویں یادگار سال کے موقع پر وہی جذبہ اور جوش اور خروش کا مظاہرہ کرنے کیلئے عوام کی ستائش کی۔ انہوں نے لوگوں سے درخواست کی تھی کہ وہ ہَیش ٹیگ VandeMataram150‘ اپنے پیغامات اور تجاویز بھیجیں اور انہوں نے خوشی ظاہر کی کہ ملک کے عوام نے اِس مہم میں حصہ لیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ 2025، کھیلوں کے اعتبار سے بھی ایک یادگار سال تھا۔ بھارت کی مردوں کی کرکٹ ٹیم نے ICC چمپئنز ٹرافی جیتی۔ خواتین کی کرکٹ ٹیم نے پہلی مرتبہ عالمی کپ جیتا۔ جناب مودی نے کہا کہ بھارت کی بیٹیوں نے خواتین کا نابینا ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ جیت کر تاریخ رقم کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں بھی بھارت کا جھنڈا فخر کے ساتھ پہرایا گیا۔ انہوں نے عالمی چمپئن شپ میں کئی تمغے جیتنے کیلئے پیرا ایتھلیٹس کی بھی ستائش کی۔
وزیر اعظم نے اِس بات کو بھی اجاگر کیا کہ اِس برس بھارت نے سائنس اور خلا کے شعبے میں بھی ایک بڑی جَست لگائی ہے۔ گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا، بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پہنچنے والے پہلے بھارتی بن گئے۔ جناب مودی نے اِس بات کا ذکر کیا کہ کہ آب و ہوا کو تحفظ اور جنگلاتی زندگی کو تحفظ فراہم کرنے کی غرض سے کی گئی کوششیں بھی، 2025 کے اہم کاموں میں شامل ہیں۔
انہوں نے انتہائی خوشی کے ساتھ اِس بات کا ذکر کیا کہ بھارت میں چیتوں کی تعداد بڑھ کر اب 30 سے زیادہ ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ، ثقافت اور بھارت کی منفرد وراثت، سب اِس برس مل کر یکجا ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پریاگ راج مہا کنبھ، سال کے آغاز میں منعقد کیا گیا، جس سے پوری دنیا، حیرت زدہ رہ گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سال کے آخر میں ایودھیا میں رام مندر میں Dhwajarohan تقریب نے ہر بھارتی کے دل کو فخر سے بھر دیا۔
وزیر اعظم نے اِس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ سودیشی کے تئیں لوگوں کا جوش و خروش صاف عیاں تھا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ، صرف وہی اشیاء خرید رہے ہیں، جن میں کسی بھارتی کا پسینہ اور بھارتی مٹی کی خوشبو ملی ہوئی ہے۔
انہوں نے سرشاری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2025 نے بھارت کو کہیں زیادہ اعتماد عطا کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ اب ملک، نئی امیدوں اور نئے عزائم کے ساتھ 2026 میں پیش رفت کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ 2026، وکست بھارت کی حصولیابی کی جانب سفر میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سائنس، نئی اختراعات اور ٹیکنالوجی کی توسیع کے شعبوں میں بھارت کی حصولیابیوں نے دنیا بھر کے ملکوں کو بے حد متاثر کیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اگلے ماہ کی 12 تاریخ کو سوامی وویکانند کے یومِ پیدائش کے موقع پر، نوجوانوں کا قومی دن منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اِسی دن ’وکست بھارت Young Leader Dialogue‘ کا دوسرا ایڈیشن منعقد ہوگا اور وہ اِس میں شرکت کریں گے۔ اِس پروگرام میں نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی شرکت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ اِس سے متعلق ایک کوئز، کچھ ہی دن پہلے منعقد کی گئی تھی، جس میں 50 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں نے حصہ لیا۔ ایک مضمون نگاری مقابلہ بھی منعقد کیا گیا تھا، جس میں طلباء نے مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔جناب مودی نے بتایاکہ اِس مقابلے میں تملناڈو پہلے اور اترپردیش دوسرے مقام پر رہا۔
وزیر اعظم نے Antibiotics کے موضوع پر بات کرتے ہوئے تشویش ظاہر کی کہ میڈیکل تحقیق کی بھارتی کونسل نے حال ہی میں ایک رپورٹ جاری کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ نمونیا اور UTI جیسی بیماریوں کیلئے Antibiotics غیر مؤثر ثابت ہو رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اِس کی ایک بڑی وجہ، لوگوں کا بہت زیادہ Antibiotics دواؤں کا استعمال کرنا ہے۔ وزیر اعظم نے خبردار کیا کہ Antibiotics دوائیں، بلا سوچے سمجھے نہ لی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف ڈاکٹر کی صلاح پر ہی اِنہیں استعمال کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے سبھی سے زور دے کر کہا کہ وہ اپنی مرضی سے دوائیں استعمال کرنے سے گریز کریں۔اپنے خطاب کے اختتام پر جناب مودی نے سبھی کو ایک بار پھر یاد لایا کہ وہ چست درست رہیں اور Fit India تحریک میں حصہ لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسرت کیلئے سردی کا موسم انتہائی موزوں ہے۔
Site Admin | December 28, 2025 9:50 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے آپریشن سندور کی فخر کی ایک علامت کے طور پر ستائش کی کہ دنیا نے قومی سلامتی کے تعلق سے بھارت کے اُس موقف کا نظارہ کیا، جس میں وہ کوئی سمجھوتہ نہیں کرتا۔ انہوں نے سال کے آخری من کی بات پروگرام میں ملک کی حصولیابیوں کا ذکر کیا