وزیر اعظم نریندر مودی آج آندھرا پردیش کے Kurnool میں تقریباً 13 ہزار 430 کروڑ روپے کی مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا۔ اِن پروجیکٹوں کو صنعت، بجلی کی ترسیل، سڑک، ریلویز، دفاعی ساز و سامان کی پیداوار، پیٹرولیم اور قدرتی گیس سمیت اہم شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ Kurnool میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اجاگر کیا کہ بھارت، ماحولیات کیلئے ساز گار توانائی اور بجلی کی ترسیل کے شعبوں میں نئی بلندیوں پر پہنچ گیا ہے۔
ٹیکنالوجی کے شعبے میں آندھرا پردیش کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے جناب مودی نے Kurnool کو ایک ڈرون ہب بنانے کیلئے ریاستی حکومت کی کوششوں کی ستائش کی۔جناب مودی نے وشاکھاپٹنم کو مصنوعی ذہانت AI اور کنیکیٹویٹی کے مرکز کے طور پر تیار کرنے کے وژن کی بھی نشاندہی کی۔ ملک میں یہ پہلا مصنوعی ذہانت کا مرکز ہوگا۔وزیر اعظم نے GST اصلاحات کے سبب ریاست کو ہونے والے اقتصادی فوائد کو بھی اجاگر کیا۔ اِن اصلاحات سے 8 ہزار کروڑ روپے کی بچت ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچت سے تہواروں کے سیزن کو فروغ حاصل ہوگا اور لوگوں کا جوش و خروش بڑھے گا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ چندر بابو نائیڈو اور نائب وزیر اعلیٰ پون کلیان بھی موجود تھے۔
Site Admin | October 16, 2025 10:01 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے آندھراپردیش میں 13 ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا۔ انھوں نے کہا کہ AI اور کنکٹی ویٹی ہب ریاست کو بھارت کے ڈیجیٹل مستقبل کے مرکز میں لائے گا