وزیر اعظم نریندر مودی نے آسٹریلیا کے Bondi Beach پر آج وحشیانہ دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کی ہے جس میں یہودیوں کے تہوار Hanukkah کے پہلے دن لوگوں کو جشن مناتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیر اعظم نے اُن کنبوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا جو اپنے عزیزوں سے محروم ہوگئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بھارت، رنج وغم کی اِس گھڑی میں آسٹریلیا کے عوام کے ساتھ ہے۔ جناب مودی نے یہ بھی کہا کہ بھارت، دہشت گردی کو ہرگز برداشت نہیں کرتا اور وہ ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف لڑائی کی حمایت کرتا ہے۔
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے آسٹریلیا میں Hanukka تقریبات میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈاکٹر جئے شنکر نے کہا کہ بھارت متاثرین اور ان کے کنبوں کے ساتھ ہے۔