وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ آریہ سماج ایک ایسی تنظیم رہی ہے، جو بے باک طریقے سے بھارتی ہونے کی بات کرتی ہے اور یہ پُر عزم وطن پرستوں کی ایک تنظیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ لالہ لاجپت رائے اور رام پرساد بسمل جیسے انقلابی رہنماؤں نے آریہ سماج سے تحریک حاصل کی تھی۔ دلّی میں بین الاقوامی آریہ مہا سیملن سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ بدقسمتی سے سیاسی وجوہات کے سبب جد و جہد آزادی میں آریہ سماج کے کردار کو وہ اعزاز نہیں بخشا گیا، جس کا وہ مستحق ہے۔ آریہ سماج کے ڈیڑھ سو برس مکمل ہونے پر انہوں نے کہا کہ یہ موقع، معاشرے کے محض ایک طبقے سے وابستہ نہیں ہے بلکہ اِس کا تعلق بھارت کی ویدوں سے متعلق شناخت سے ہے۔
آریہ سماج کے کئی تعاون پر زور دیتے ہوئے، جن میں سے سب سے اہم بھارت کی گرو کُل روایت کے تحفظ میں اُس کا رول ہے، وزیر اعظم نے اِس بات کو یاد کیا کہ ایک وقت بھارت، اپنے گرو کُل کی مضبوطی کے سبب علم اور سائنس کا منبع تھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سوامی دیانند ایک نظریہ ساز تھے اور اِس بات کو سمجھتے تھے کہ بھارت کی اصل ترقی کیلئے صرف نو آبادیاتی حکمرانی سے آزادی ہی نہیں بلکہ اُن سماجی نا انصافیوں سے نجات پانا بھی انتہائی ضروری ہے، جنہوں نے معاشرے کو جکڑ رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوامی دیانند نے سرگرمی کے ساتھ امتیازی سلوک اور چھوت چھات کی مخالفت کی اور لوگوں پر اِن برائیوں کو ختم کرنے اور معاشرے کو زیادہ سب کی شمولیت والا اور مساوی بنانے پر زور دیا۔
جناب مودی نے کہا کہ محض دو دن پہلے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور اُن کی ساتھی Squadron لیڈر شیوانگی سنگھ نے رافیل جنگی طیارے میں پرواز بھری تھی۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کی بیٹیاں، جنگی طیاروں کی پرواز بھر رہی ہیں اور ڈرون دیدی بن کر زراعت کے جدید طریقوں کو فروغ بھی دے رہی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج ہم فخر سے یہ کہہ سکتے ہیں کہ دنیا میں سب سے زیادہ خواتین STEM گریجویٹس کی تعداد، بھارت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج خواتین سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی قائدانہ رول ادا کر رہی ہیں۔