وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یونان کے اپنے ہم منصب کریاکوس مِتسوتاکیز سے ٹیلی فون پر بات کی۔ اس دوران دونوں رہنمائوں نے علاقائی امن اور خوشحالی کیلئے بھارت-یونان اسٹرٹیجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے تئیں اپنے عزم کو دوہرایا۔
دونوں رہنمائوں نے تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، جہاز رانی، دفاع، سلامتی، کنکٹی ویٹی اور عوام سے عوام رابطوں جیسے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات میں ہو رہی پیشرفت کا خیرمقدم کیا۔ ساتھ ہی دونوں رہنمائوں نے باہمی مفادات کے علاقائی اور عالمی معاملات پر اپنے نظریات کا تبادلہ بھی کیا۔ اس دوران وزیر اعظم مِتسوتاکیز نے باہمی طور پر فائدہ مند بھارت-یوروپی یونین آزادانہ تجارتی معاہدے کی جلد تشکیل اور سال 2026 میں بھارت کی میزبانی میں ہونے والے AI امپیکٹ سمٹ کی کامیابی کیلئے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔ دونوں رہنمائوںنے ایک دوسرے کے رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔