وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ہماچل پردیش کے سیلاب، مٹی کے تودے کھسکنے اور شدید بارش سے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کیا۔ وزیر اعظم نے کانگڑا میں قدرتی آفت سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے اور نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے ریاستی حکومت کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے ہماچل پردیش کے سیلاب اور بارش سے متاثرہ علاقوں کے لیے پندرہ سو کروڑ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا۔ انہوں نے ریاستی حکومت کو یقین دلایا کہ SDRF کی دوسری قسط اور پردھان منتری کسان سمان ندھی کی پیشگی ادائیگی کی جائے گی۔ اِس کے علاوہ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت منظور شدہ گھروں کی تعمیر کی جائے گی اور قومی شاہراہوں کو بحال کیا جائے گا۔وزیر اعظم کے قومی راحتی فنڈ کے تحت مدد فراہم کی جائے گی اور مویشیوں کے لیے Miniکٹس تقسیم کی جائیں گی۔
وزیر اعظم نے مزید اعلان کیا کہ حالیہ سیلاب اور چٹانیں کھسکنے کے واقعے میں یتیم ہونے والے بچوں کو ’’بچوں کیلئے PM Cares اسکیم‘‘ کے تحت مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا تاکہ ان بچوں کی طویل مدتی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جاسکے۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت متاثرہ گھروں کی جیو ٹیگنگ کی جائے گی۔ اس سے نقصانات کا درست اندازہ لگانے اور متاثرہ لوگوں تک امداد تیزی سے پہنچانے میں مدد ملے گی۔ گورنر شیو پرتاپ شکلا، وزیر اعلیٰ سکھووندر سنگھ سکھو اور اپوزیشن لیڈر جے رام ٹھاکر نے وزیر اعظم کا ہماچل پردیش آنے اور مالی مدد کا اعلان کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
Site Admin | September 9, 2025 9:41 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ہماچل پردیش کے سیلاب، مٹی کے تودے کھسکنے اور شدید بارش سے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کیا
