ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 28, 2025 9:59 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج گروپ کیپٹن شبھانشو شُکلا سے بات چیت کی جو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود ہیں۔ انھوں نے اُن کے سفر کو ایک نئے عہد کا آغاز قرار دیا۔ کیپٹن شُکلا نے اسے پورے ملک کی اجتماعی حصولیابی قرار دیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج گروپ کیپٹن شبھانشو شُکلا سے بات چیت کی جو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ آپ بھارت سے بہت زیادہ دور ہیں لیکن بھارتیوں کے دِل کے بہت قریب ہیں اور آپ کا سفر ایک نئے عہد کے مقدس آغاز کی علامت ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت میں پریکرما صدیوں پرانی روایت رہی ہے اور آپ کو مادرِ سرزمین کی پریکرما کرنے کے ایک نایاب موقعے سے نوازا گیا ہے۔ جناب مودی نے اُنھیں تہہ دِل سے مبارکباد پیش کی اور اُن کے مشن کیلئے کیپٹن شُکلا کو نیک خواہشات پیش کیں۔ گروپ کیپٹن شبھانشو شُکلا نے کہا کہ بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے وہ فخر محسوس کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے تجربات بتاتے ہوئے کیپٹن شُکلا نے کہا کہ جب وہ چھوٹے تھے تو انھوں نے کبھی یہ سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ ایک خلا باز بن سکتے ہیں۔ کیپٹن شُکلا نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں آج کا بھارت، بھارت کے عوام کو اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے بیشمار مواقع فراہم کر رہا ہے۔
کیپٹن شکلا نے کہا کہ اپنی ٹریننگ کے دوران انھوں نے بہت کچھ سیکھا۔ انھوں نے کہا کہ اُن کا سفر پورے ملک کی ایک اجتماعی حصولیابی ہے۔ انھوں نے نوجوانوں سے کہا کہ بلندی کی حد کبھی آسمان نہیں ہوتا۔ انھوں نے کہا کہ بھارت تیز رفتار سے ترقی کر رہا ہے اور خلا میں اُس کے اپنے اسٹیشنز ہوں گے۔ کیپٹن شُکلا نے کہا کہ جب انھوں نے خلا سے پہلی بار بھارت کو دیکھا تو بھارت بہت عظیم نظر آرہا تھا اور وہ اُس سے کہیں زیادہ بڑا تھا جو ہم نقشے پر دیکھتے ہیں۔ بدھ کو بھارتی خلا باز شبھانشو شُکلا کولے کر Axiom-4 مشن امریکہ کے فلوریڈا میں واقع Kennedy خلائی مرکز سے روانہ ہوا تھا۔ کیپٹن شُکلا دوسرے بھارتی خلا باز ہیں جو خلا کا سفر کر رہے ہیں۔ چار دہائی قبل ونگ کمانڈر راکیش شرما نے 1984 میں روس کے ایک مشن کے حصے کے تحت خلائی سفر کیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں