وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ نیتاجی سبھاش چندر بوس نہ صرف جدوجہد آزادی کے عظیم ہیرو تھے بلکہ وہ آزاد بھارت کا نظریہ بھی رکھتے تھے۔ انڈمان ونکوبار جزائر میں پراکرم دِوَس پروگرام سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آج خطاب کرتے ہوئے آج وزیر اعظم مودی نے کہا کہ نیتاجی نے نہ صرف ایک ایسے ملک کا خواب دیکھا جو جدید ہو بلکہ بھارت کی قدیم روایات سے بھی اُس کی جڑیں وابستہ ہوں۔ انھوں نے واضح کیا کہ نیتاجی کی شجاعت اور بہادری ملک کے عوام کو تحریک دیتی ہے اور اُن کے دلوں کو احترام سے بھر دیتی ہے۔
اس سال پراکرم دِوَس کی اصل تقریب انڈومان ونکوبار میں منعقد کی جارہی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ انڈومان کی سرزمین اِس عقیدے کی علامت ہے کہ آزادی کا نظریہ کبھی ختم نہیں ہوتا۔