وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ورچوئل وسیلے سے بہار راجیہ جیویکا ندھی ساکھ سہکاری سنگھ لمٹیڈ کا آغاز کیا۔ جیوکیا ندھی کا مقصد جیویکا سے وابستہ کمیونٹی ممبروں کو کفایتی سود شرحوں پر funds کی آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔
جیویکا کی سبھی اندراج شدہ کلسٹر سطح کی فیڈریشنوں کو اس سوسائٹی کی رکنیت حاصل ہوگی۔وزیر اعظم نے ادارے کے بینک کھاتے میں 105 کروڑ روپیے بھی منتقل کئے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ اس اسکیم کے ذریعے ریاست کی دیہی خواتین انٹرپرینور اب مزید آسانی سے رقم حاصل کرسکیں گی۔
وزیر اعظم نے اپوزیشن کے ذریعے حال ہی میں ان کی والدہ کے خلاف ہتک آمیز بیانات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
انہوں نے اپنی والدہ کو نشانہ بنانے کے خلاف اپوزیشن کی سخت نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ جو ’اب اس دنیا نہیں ہیں، سیاست سے ان کا کوئی واسطہ نہیں تھا۔ جناب مودی نے کہا کہ انہوں نے اپنی والدہ کی دعاؤں کی بدولست ملک کیلئے ہر دن، ہر لمحہ انتھک کام کیا ہے۔
Site Admin | September 2, 2025 9:49 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ورچوئل وسیلے سے بہار راجیہ جیویکا ندھی ساکھ سہکاری سنگھ لمٹیڈ کا آغاز کیا۔ جیوکیا ندھی کا مقصد جیویکا سے وابستہ کمیونٹی ممبروں کو کفایتی سود شرحوں پر funds کی آسان رسائی فراہم کرنا ہے
