وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئی دلّی میں بابا کھڑک سنگھ مارگ پر ارکانِ پارلیمنٹ کیلئے نئے تعمیر کئے گئے 184 ٹائپ7 ملٹی اسٹوری فلیٹس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ 21ویں صدی کا بھارت ترقی کا خواہاں ہے کیونکہ وہ اپنی ذمہ داریوں کے تئیں حساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 سے اب تک ارکانِ پارلیمنٹ کیلئے تقریباً 350 نئے مکانات تعمیر کیے جاچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 2004 سے 2014 کے درمیان ارکانِ پارلیمنٹ کیلئے رہائش کی کمی کے باوجود ایک بھی نیا رہائشی مکان تعمیر نہیں کیا گیا۔
جناب مودی نے کہا کہ اِن مکانات میں مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے ارکانِ پارلیمنٹ ایک ساتھ مل کر رہیں گے، جس سے ایک بھارت سریشٹھ بھارت کے جذبے کی عکاسی ہوتی ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ اِن فلیٹس کے چار ٹاورس کو ملک کے بڑے دریاؤں کا نام دیا گیا ہے، جن میں کرشنا، گوداوری، کوسی اور ہگلی شامل ہیں، جو کروڑوں لوگوں کیلئے انتہائی اہم ہیں۔
یہ رہائشی کمپلیکس، اُن سبھی جدید سہولیات سے لیس ہے، جن کی ارکانِ پارلیمنٹ کو کام کاج کے لحاظ سے ضرورت پیش آتی ہے۔
Site Admin | August 11, 2025 9:43 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئی دلّی میں بابا کھڑک سنگھ مارگ پر ارکانِ پارلیمنٹ کیلئے نئے تعمیر کئے گئے 184 ٹائپ7 ملٹی اسٹوری فلیٹس کا افتتاح کیا
