December 20, 2025 9:51 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان کا ایک مضمون شیئر کیا ہے، جس میں وکست بھارت- جی رام جی بل کے مقصد کو اجاگر کیا گیا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان کا ایک مضمون شیئر کیا ہے، جس میں وکست بھارت- جی رام جی بل کے مقصد کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے کہا کہ مذکورہ بل کا مقصد، جدید طرز کے روزگار گارنٹی فریم ورک کے ذریعے دیہی علاقوں میں روزی روٹی کے عمل کی کایا پلٹ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جناب چوہان نے بتایا ہے کہ مذکورہ بل میں زرعی پیداوار کو بہتر بناتے ہوئے، مقامی منصوبہ بندی کو منسلک کرکے، بہبود کی اسکیموں کو مربوط کرکے اور اصل صلاحیت میں اضافہ کرتے ہوئے کارکنوں کی سکیورٹی کو مستحکم بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔وزیر اعظم نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ مذکورہ بل، سماجی بہبود کے تعلق سے قدم پیچھے ہٹانے کیلئے نہیں بلکہ اِس کی تجدید کیلئے ہے اور یہ ترقی یافتہ اور خود کفیل دیہی بھارت کے نظریے کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔