وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سری لنکا کے صدر انوراکمارا دِسّانائیکے سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور اُنھیں جاری ساگر بندھو آپریشن کے تحت بھارت کی بدستور مدد کی یقین دہانی کرائی۔ جناب مودی نے اِس بات کا یقین دلایا کہ مہاساگر کے اپنے نظریے سے مطابقت رکھتے ہوئے بھارت سب سے پہلے مدد فراہم کرنے والے ملک کی اپنی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے اور آئندہ دنوں میں سری لنکا کو سبھی ضروری مدد فراہم کرتا رہے گا۔
Site Admin | December 1, 2025 9:40 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سری لنکا کے صدر انوراکمارا دِسّانائیکے سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور اُنھیں جاری ساگر بندھو آپریشن کے تحت بھارت کی بدستور مدد کی یقین دہانی کرائی