وزیر اعظم نریندر مودی نے آج زور دے کر کہا ہے کہ پریاگ راج مہاکنبھ ایک اہم سنگ میل ہے جس سے ایک درخشاں بھارت کے جذبے کی عکاسی ہوتی ہے۔ مہاکنبھ کے بارے میں آج لوک سبھا میں بیان دیتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ لوگوں نے اپنے بھرپور لگن اور جذبے کے ساتھ مہاکنبھ کی قیادت کی۔ انھوں نے کہا کہ عقیدے اور وراثت کے ساتھ جڑنے کا جذبہ آج کے بھارت کا سب سے اہم اثاثہ ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ایسے وقت میں جب پوری دنیا دشوار دور سے گزر رہی ہے، اِس اتحاد کی شاندار عکاسی ملک کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ ماریشس کے اپنے حالیہ دورے کا ذکر کرتے ہوئے، جہاں وہ اپنے ساتھ مہاکنبھ کے دوران تری وینی پریاگ راج سے حاصل کئے گئے مقدس پانی لے گئے تھے، وزیر اعظم نے اُس وقت زبردست عقیدت کے ماحول کا ذکر کیا جب یہ پانی ماریشس کے گنگا Talao میں نچھاور کیا گیا۔
پچھلے سال ایودھیاکے رام مندر میں بھگوان رام کی پران پرتشٹھا کا ذکر کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ اِس سے اِس بات کی عکاسی ہوئی تھی کہ ملک کس طرح آنے والے ہزار برسوں کے لیے خود کو تیار کررہا ہے اور اِس نظریئے کو مہاکنبھ سے مزید تقویت ملی ہے۔
Site Admin | March 18, 2025 9:48 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج زور دے کر کہا ہے کہ پریاگ راج مہاکنبھ ایک اہم سنگ میل ہے جس سے ایک درخشاں بھارت کے جذبے کی عکاسی ہوتی ہے