September 12, 2025 9:54 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ایک مضمون شیئر کیا ہے، جس میں اِس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ شمال مشرق، کس طرح ملک کا صفِ اوّل کا حصہ بنتا جا رہا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ایک مضمون شیئر کیا ہے، جس میں اِس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ شمال مشرق، کس طرح ملک کا صفِ اوّل کا حصہ بنتا جا رہا ہے۔ انہوں نے اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو کا تحریر کردہ ایک مضمون شیئر کیا ہے، جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ Bairabi-Sairang ریلوے لائن کا افتتاح، ایک تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ ریلوے لائن میزورم کو قومی ریلوے کے نیٹ ورک سے جوڑتی ہے، جس سے تجارت، کنیکٹیوٹی اور مواقع کے نئے دَر کھلتے ہیں۔ وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیال پر جاری ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ شمال مشرق، اب ایسا سرحدی علاقہ نہیں رہا، جو عرصۂ دراز سے ترقی کا منتظر ہے بلکہ یہ بھارت کی ترقی کی داستان میں مرکزی حیثیت کا حامل ہوگیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔