June 21, 2025 9:52 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ایک مضمون شیئر کیا ہے جس میں یوگ کو خواتین اور بچوں کی بہبود سے متعلق اُن پالیسیوں کے ساتھ مربوط کئے جانے کی اہمیت اجاگر کی گئی ہے جن سے ملک بھر میں نچلی سطح پر صحت اور تندرستی بہتر ہوئی ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ایک مضمون شیئر کیا ہے جس میں یوگ کو خواتین اور بچوں کی بہبود سے متعلق اُن پالیسیوں کے ساتھ مربوط کئے جانے کی اہمیت اجاگر کی گئی ہے جن سے ملک بھر میں نچلی سطح پر صحت اور تندرستی بہتر ہوئی ہے۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر انّا پورنا دیوی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ڈالی گئی ایک پوسٹ پر ردِّعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یوگ کو خواتین اور بچوں کی بہبود سے متعلق پالیسیوں سے مربوط کئے جانے سے ملک بھر میں نچلی سطح پر صحت اور تندرستی بہتر ہو رہی ہے۔ اپنے مضمون میں انّا پورنا دیوی نے کہا ہے کہ حمل سے پہلے اور اس کے بعد یوگ آسن کرنے سے خواتین کو صحت سے متعلق چیلنجوں سے موثر طور پر نمٹنے میں مدد ملتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ حمل کے دوران مخصوص یوگ آسن کرنے اور دھیان کی تکنیک اپنانے سے حمل سے متعلق تکلیف کو دور کرنے میں مدد ملتی ہے اور طاقت میں اضافہ ہوتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔