وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس یوم آزادی کے موقع پر، لال قلعہ کی فصیل سے دیوالی تک اگلے سلسلے کی GST اصلاحات کا اعلان کیا تھا۔اُن کے اِس ویژن نے 3 ستمبر کو اُس وقت حقیقت کی شکل اختیار کرلی، جب GST کونسل نے ٹیکس شرحوں کو معقول بنانے، کئی شعبوں میں ٹیکس شرحوں میں کٹوتی کرنے اور شہریوں کے رہن سہن میں سہولت پیدا کرنے کو اپنی منظوری دے دی۔ آج ہم ٹیکس فری اشیاء پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
پیش ہے ایک رپورٹ۔ VC – Nitika
اگلی نسل کی GST اصلاحات کے تحت، حکومت نے بہت سی ضروری اشیاء کو GST سے مستثنیٰ کرکے عام آدمی کے بوجھ کو کم کرنے کی سمت اہم اقدامات کئے ہیں۔ نئے نظام کے تحت سبزیوں، پھلوں، میوہ اور مشروبات جیسی صارفین کے استعمال کی اشیاء پر 12 فیصد کے ٹیکس زُمرے سے کم کرکے پانچ فیصد کے زمرے میں شامل کیا گیا ہے۔ نمکین، بھُجیا اور Mixtures جیسی ناشتے کی اشیاء کو بھی 12 فیصد سے کم کرکے پانچ فیصد کے زمرے میں شامل کیا گیا ہے۔ GST کی شرحوں میں کمی سے Retail قیمتوں میں بھی کمی آئی ہے، جس سے روزانہ کی بنیاد پر ضروری اشیاء کی کھپت، مانگ اور تیاری میں بھی اضافہ ہوگا، جس میں ڈبہ بند اشیاء بھی شامل ہیں۔ ٹیکس کی نئی شرحدیں اس مہیں کی 22 تاریخ سے نافذ ہوں گی۔
آکاشوانی دلّی سے Nitika Guptaکی رپورٹ کے ساتھ اردو خبروں کیلئے میں ……