September 12, 2025 3:17 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس یوم آزادی کے موقع پر، لال قلعہ کی فصیل سے دیوالی تک اگلے سلسلے کی GST اصلاحات کا اعلان کیا تھا

وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس یوم آزادی کے موقع پر، لال قلعہ کی فصیل سے دیوالی تک اگلے سلسلے کی GST اصلاحات کا اعلان کیا تھا۔
اُن کے اِس ویژن نے 3 ستمبر کو اُس وقت حقیقت کی شکل اختیار کرلی، جب GST کونسل نے ٹیکس شرحوں کو معقول بنانے، کئی شعبوں میں ٹیکس شرحوں میں کٹوتی کرنے اور شہریوں کے رہن سہن میں سہولت پیدا کرنے کو اپنی منظوری دے دی۔
آج ہم ٹیکس فری اشیاء پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
اگلے سلسلے کی GST اصلاحات کے تحت، حکومت نے عام آدمی پر بوجھ کم کرنے کے لیے بڑا قدم اُٹھایا ہے اور کئی ضروری اشیاء کو مکمل طور پر GST سے مستثنیٰ قرار دیا ہے۔ لوگوں کے روزمرہ استعمال کی اشیاء، جیسے دودھ، ڈبہ بند کھانے کی اشیاء، بنیادی غذائی اجناس، جیسے بغیر برانڈ والے چاول، گیہوں اور دالیں، اب GST سے آزاد ہیں۔ اسی طرح ہر قسم کی Breads کو بھی بغیر GST والے زمرے میں شامل کیا گیا ہے، تاکہ گھریلو سطح پر یہ اشیاء زیادہ سستی ہوجائیں۔
صحت کے شعبے کو بھی بڑا فائدہ پہنچا ہے۔ حکومت نے لوگوں کی زندگی میں سہولت پیدا کرنے اور بیمہ پریمئم کو مزید کم خرچ بنانے کے لیے زندگی اور صحت بیمہ پریمئم پر GST ختم کردیا ہے۔
اِس فیصلے سے صحت بیمہ کرانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا اور میڈیکل اخراجات میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔ ملک بھر کے عوام اِس فیصلے کا خیر مقدم کر رہے ہیں۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک شخص Nimish Jain نے کہا کہ حکومت نے تہوار کے دنوں سے پہلے لوگوں کو یہ ایک بڑا تحفہ دیا ہے۔
اِن تمام شعبوں میں GST کی چھوٹ سے عام لوگوں کو روزمرہ کی ضروری اشیاء خریدنے میں کافی راحت ملے گی۔ نئی ٹیکس شرحیں اس ماہ کی 22 تاریخ سے لاگو ہوں گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔