وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس یوم آزادی کے موقع پر، لال قلعہ کی فصیل سے، دیوالی تک GST کی اگلے سلسلے کی اصلاحات کا اعلان کیا تھا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس یوم آزادی کے موقع پر، لال قلعہ کی فصیل سے، دیوالی تک GST کی اگلے سلسلے کی اصلاحات کا اعلان کیا تھا۔

اُن کے اِس ویژن نے 3 ستمبر کو اُس وقت حقیقت کی شکل اختیار کرلی، جب GST کونسل نے ٹیکس شرحوں کو معقول بنانے، کئی شعبوں میں ٹیکس شرحوں میں کٹوتی اور شہریوں کے رہن سہن میں سہولت پیدا کرنے کو اپنی منظوری دے دی۔

آج ہم اِس بات کا جائزہ لیتے ہیں کہ اِن اصلاحات کی بدولت، گھروں میں استعمال ہونے والے الیکٹرانکس سامان کو زیادہ کفایتی بناکر، کس طرح متوسط طبقے کی مدد ہورہی ہے۔

اگلے سلسلے کی اصلاحات کے تحت، حکومت نے، گھروں میں استعمال ہونے والی الیکٹرانکس اشیاء کو زیادہ کفایتی بناکر، متوسط طبقے کو خاطر خواہ راحت فراہم کی ہے۔

Air Conditioners، ڈیش واشرس، LCD/LED TVs جیسی مصنوعات پر GST شرحوں کو 28 فیصد سے کم کرکے 18 فیصد کردیا گیا ہے۔ اِس کٹوتی سے اِن گھریلو اشیاء کی مانگ میں براہ راست اضافہ ہوگا، جس کے سبب گھریلو اشیاء تیار کرنے والے ملک کے صنعت کاروں کو اپنی مارکیٹ میں توسیع کرنے میں مدد ملے گی۔

وزیر اعظم نریندر مودی سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے، موبائل اینڈ الیکٹرانکس Devices ایکسپورٹ پروموشن کونسل کے ڈائریکٹر دیش راج Bhadana نے کہا ہے کہ نئی GST اصلاحات سے گھریلو مانگ میں اضافہ ہوگا اور گھریلو کھپت کو فروغ ملے گا۔

GST کی اگلے سلسلے کی اصلاحات کی بدولت، صارفین کی زیادہ اشیاء خریدنے کی استطاعت میں اضافہ ہوگا اور بھارت میں الیکٹرانکس اشیاء تیار کرنے والا ایک زیادہ مضبوط سیکٹر تیار کرنے میں مدد ملے گی۔ اِس کے علاوہ درآمدات پر انحصار میں کمی لاکر، مقامی اشیاء کے استعمال کی حوصلہ افزائی بھی ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔