ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس یومِ آزادی پر لال قلعہ کی فصیل سے، دیوالی تک اگلے دور کی GST اصلاحات کردینے کا اعلان کیا تھا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس یومِ آزادی پر لال قلعہ کی فصیل سے، دیوالی تک اگلے دور کی GST اصلاحات کردینے کا اعلان کیا تھا۔ مزید مستعد اور شہریوں کے لیے سہولت آمیز معیشت تشکیل دینے کا وزیر اعظم کا ویژن اِس ماہ کی 3 تاریخ کو GST کونسل نے شرحوں کو معقول بنانے کی منظوری دے کر پورا کیا، جس میں عام آدمی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ کونسل نے بالواسطہ ٹیکس نظام کو 4 زمروں والے یعنی 5 فیصد اور 12 فیصد، نیز 18 فیصد اور 28 فیصد کے نظام کو بدل کر 2 زمروں والے یعنی 5 فیصد اور 18 فیصد والے نظام میں تبدیل کرکے آسان بنایا ہے۔آج ہم آٹوموبائل سیکٹر میں کی گئی GST اصلاحات پر نظر ڈالیں گے۔

ہمارے نامہ نگار کے مطابق اِن اصلاحات سے کئی شعبوں میں ٹیکس شرحوں میں کمی ہوئی ہے، جس سے شہریوں کی زندگی میں آسانی پیدا ہوئی ہے۔ نئے ٹیکس نظام کا اطلاق اِس مہینے کی 22 تاریخ سے ہوگا۔

نئی GST اصلاحات کے تحت چھوٹی کاروں اور اوسط درجے کی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں نمایاں کمی آئے گی۔ جس سے غریب اور متوسط طبقے کو راحت ملے گی۔ چھوٹی کاروں اور 350 CC سے کم والی دوپہیہ گاڑیوں پر GST کی 28 فیصد شرح کو کم کر کے 18 فیصد کر دیا گیا ہے۔ کمرشیل گاڑیاں جیسے بسیں، ٹرک، تین پہیہ گاڑیوں اور  گاڑیوں کے سبھی پرزوں پر بھی GST میں کمی کر کے 18 فیصد کیا گیا ہے۔ الیکٹرک گاڑیاں، GST کی سب سے کم Slab یعنی 5 فیصد پر ہی رہیں گی، جبکہ اب قیمتی گاڑیوں پر GST، 40 فیصد رہے گا۔

گاڑیوں اور آٹو پرزوں کی مزید واضح زمرہ بندی کے سبب تعمیل میں بہتری آئے گی اور گاڑیوں کی اور پرزوں کی مینوفیکچرنگ اور برآمد کی ترقی میں مدد ملے گی۔

ان اصلاحات کا وسیع پیمانے پر اثر پڑے گا، جس سے زرعی ساز و سامان سیمنٹ، اسٹیل کے نقل و حمل کے اخراجات میں کمی آئے گی نیز ای-کامرس خدمات کی ادائیگیوں کے خرچ میں بھی کمی آئے گی۔ اس طرح نقل و حمل اور برآمدات کے خرچ میں کمی آئے گی، جس کے نتیجے میں افراطِ زر کا دباؤ بھی کم ہوگا۔

بھارتیہ موبائل مینوفیکچرز سوسائٹی کے ڈائریکٹر جنرل جناب راجیش مینن نے آٹو موبائل شعبے کے نقطہئ نظر سے نئی GST اصلاحات کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے اس کی ستائش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے مانگ اور کھپت دونوں میں بہتری آئے گی۔

نئی GST اصلاحات بحیثیت دنیا کی سب سے بڑی  آٹو موبائل مارکیٹ اور مینوفیکچرنگ مرکز کے طور پر بھارت کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی۔