وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس یومِ آزادی پر لال قلعہ کی فصیل سے، دیوالی تک اگلے دور کی GST اصلاحات کردینے کا اعلان کیا تھا۔ مزید مستعد اور شہریوں کے لیے سہولت آمیز معیشت تشکیل دینے کا وزیر اعظم کا ویژن اِس ماہ کی 3 تاریخ کو GST کونسل نے شرحوں کو معقول بنانے کی منظوری دے کر پورا کیا، جس میں عام آدمی پر توجہ دی گئی ہے۔
کونسل نے بالواسطہ ٹیکس نظام کو 4 زمروں والے 5 فیصد اور 12 فیصد، نیز 18 فیصد اور 28 فیصد کے نظام کو بدل کر 2 زمروں والے 5 فیصد اور 18 فیصد والے نظام میں بدل کر آسان بنایا ہے۔ اِن اصلاحات سے کئی شعبوں میں ٹیکس شرحوں میں کمی ہوئی ہے۔ آج ہم تعلیم کے شعبے میں کی گئی اصلاحات پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ یہ GST اصلاحات اِس مہینے کی 22 تاریخ سے لاگو ہو جائیں گی۔
GST کونسل نے، GST سے بہت سی تعلیمی اورStationary مصنوعات کو مستثنیٰ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ Exercise Books، پینسل، شارپنر، Graph Book Maps، Globe اور لیبوریٹری Notebooks جیسی چیزوں پر، اب ٹیکس نہیں لگے گا، جن پر پہلے 12 فیصد GST وصول کیا جاتا تھا۔ ریاضی، جیومیٹری سے متعلق اسٹیشنری اور Color Box پر جی ایس ٹی، 12 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کردیا گیا ہے۔ تعلیم کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے بتایا کہ بہت سی چیزوں پر سے GST ہٹا دیا گیا ہے، جبکہ دیگر بہت سی چیزوں پر عائد GST کو کم کرکے 5 فیصد کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اِس سے شہریوں اور خاص طور پر والدین پر سے مالی بوجھ کم ہوگا اور تعلیمی اداروں، طلباء اور تعلیم سے متعلق سامان اور خدمات فراہم کرنے والوں کے مالی بوجھ میں بھی کمی آئے گی۔
Site Admin | September 5, 2025 3:13 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس یومِ آزادی پر لال قلعہ کی فصیل سے، دیوالی تک اگلے دور کی GST اصلاحات کردینے کا اعلان کیا تھا
