September 13, 2025 9:36 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس سال یوم آزادی کے موقع پر، لال قلعہ کی فصیل سے، دیوالی تک GST کی نئے سلسلے کی اصلاحات لانے کا اعلان کیا تھا

وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس سال یوم آزادی کے موقع پر، لال قلعہ کی فصیل سے، دیوالی تک GST کی نئے سلسلے کی اصلاحات لانے کا اعلان کیا تھا۔متعلقہ GST کونسل نے عام لوگوں کے رہن سہن میں سہولت پیدا کرنے کی خاطر گھریلو استعمال کی کئی اشیاء پر ٹیکس شرحیں کم کرکے 3 ستمبر کو وزیر اعظم کے نظریے کو حقیقت کی شکل دے دی۔ 
جی ایس ٹی کی نئے سلسلے کی اصلاحات کے تحت سرکار نے طلبا اور اُن کے والدین پر بوجھ کم کرنے کی خاطر اہم قدم اٹھایا ہے۔ نئے ڈھانچے کے تحت اسٹیشنری اشیاء پر ٹیکس بالکل ختم ہوجائے گا۔ اِن میں نوٹ بکس، گراف بکس، Erasers، پنسل، Sharpeners، چارٹس، نقشے اور گلوب شامل ہیں۔ جیومیٹری باکس، کلر باکس اور Pouches وغیرہ اب پانچ فیصد ٹیکس کے زمرے میں آجائیں گے جبکہ پہلے یہ 12 فیصد کے زمرے میں تھے۔ طلبا نے نئی GST اصلاحات لانے کے سرکار کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ امید ہے کہ اِن اشیاء پر GST کم کئے جانے سے طلبا اور اُن کے والدین کو مدد ملے گی اور اُن کا خرچ کم ہوجائے گا۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔