November 21, 2025 9:45 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس اقدام کو آزادی کے بعد سب سے زیادہ ترقی پسند قدم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ اصلاحات، مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ افرادی قوت کے نظام میں مدد فراہم کریں گی اور ملک کی اقتصادی ترقی کو آگے لے جائیں گی

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ملک میں چار لیبر کوڈز کے نفاذ کے حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے کہا کہ یہ کوڈز، ہمہ گیر سماجی تحفظ، کم سے کم اور وقت پر اجرت کی ادائیگی، کام کی محفوظ مقامات اور باوقار روزگار کے مواقع کیلئے ایک مضبوط بنیاد ثابت ہوں گے، خصوصاً خواتین اور نوجوانوں کے لیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ قدم ایک ایسے مستقبل کے لیے تیار نظام کی تعمیر میں مدد کرے گا جو ورکروں کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے اور ملک کی اقتصادی ترقی کو مضبوط بناتا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ یہ اصلاحات روزگار کے مواقع میں اضافے، پیداواریت میں بہتری لائیں گی اور بھارت کے وکست بھارت بننے کے سفر کو تیز کریں گی۔ جناب مودی نے اس فیصلے کو آزادی کے بعد ورکروں پر مرکوز سب سے جامع اور ترقی پسند اصلاحات قرار دیا جو ملک کے ورکروں کو بااختیار بناتے ہوئے کاروبار میں آسانی کو فروغ دیں گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔