September 27, 2025 9:48 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے اندرونِ ملک تیار کردہ 4-G خدمات کا آغاز کیا ہے۔ اس سے بھارت اُن کچھ ملکوں کے گروپ میں شامل ہوگیا ہے جو اپنا ٹیلی کوم نیٹ ورک قائم کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے پورے ملک میں97 ہزار پانچ سو سے زیادہ نئے 4G موبائل ٹاورز کا افتتاح کیا، جن میں سے 92 ہزار 600 ٹاورز کو مکمل طور پر گھریلو ٹیکنالوجی سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ اقدام ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کو وسعت دینے کی ایک بڑی کوشش کا حصہ ہے۔ BSNL کی جانب سے تقریباً 37 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے نصب کیے گئے اِن ٹاوروں سے مزید 30 ہزار گاؤوں میں ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہونے کی توقع ہے۔ اوڈیشہ کے دورے کے دوران اِن ٹاوروں کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے وزیرِ اعظم مودی نے کہا کہ بھارت 2G، 3G اور 4G ٹیکنالوجیز کے معاملے میں پیچھے رہ گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ BSNL کا ملک میں ہی تیار کردہ 4G نیٹ ورک، اب بھارت کو ان چند ممالک میں شامل کرتا ہے جو خود کیلئے ٹیلی مواصلاتی نیٹ ورکس بنانے اور چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اِس موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے 2014 سے حکومت کی اصلاحات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ2017 میں ساز و سامان اور خدمات ٹیکس GST کے نفاذ کے بعد شہریوں پر ٹیکس کا بوجھ نمایاں طور پر کم ہوا ہے۔
وزیرِ اعظم مودی نے اڈیشہ کے برہم پور اور گجرات کے سورت میں Udhna کے درمیان امرت بھارت ایکسپریس ٹرین کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔انہوں نے دو میڈیکل کالجوں، برہم پور میں واقع MKCG میڈیکل کالج اور برلا-سمبل پور میں واقع VIMSARکو عالمی معیار کے سپر اسپیشیلٹی اسپتالوں میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا۔ اوڈیشہ کی صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ حال ہی میں منظور کیے جانے والے دو سیمی کنڈکٹر یونٹس اور ایک سیمی کنڈکٹر پارک کے منصوبے، ریاست کی صنعتی ترقی میں ایک اہم پیش رفت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دہائی اوڈیشہ کیلئے خوشحالی کی دہائی ہوگی اور اس کی ترقی کا سہرا مرکز اور ریاست کی ڈبل انجن سرکارکوجاتا ہے۔
اس موقع پر موجود اوڈیشہ کے وزیرِ اعلیٰ موہن چرن مانجھی نے وزیرِ اعظم مودی کو دنیا کا سب سے مقبول رہنما قرار دیا اور کہا کہ وہ ریاست کے ساڑھے چار کروڑ باشندوں کے لیے تحریک کا باعث ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔