December 11, 2025 9:37 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ملک عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا جاری رکھیں گے

وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ آج ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت کی۔ جناب مودی نے کہا کہ بھارت اور امریکہ، عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا جاری رکھیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔