June 13, 2025 3:09 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے احمد آباد میں ایئر انڈیا کے حادثے میں زندہ بچ جانے والے واحد شخص اور زخمیوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے حادثے کی جگہ کا دورہ کیا اور اعلیٰ حکام کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ بھی کی

وزیر اعظم نریندر مودی آج صبح گجرات میں احمد آباد کے سوِل اسپتال گئے اور ایئر انڈیا کے ہوائی جہاز حادثے میں، زخمی ہونے والوں سے ملاقات کی۔ حادثے میں 241 افراد کی جانیں تلف ہوئی ہیں۔
بعد میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ احمد آباد میں طیارے کے سانحے سے سبھی کو صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچانک اس طرح اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی جان ضائع ہونے کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔
وزیر اعظم نے حادثے میں بچ جانے والے واحد شخص Vishwash Kumar Ramesh سے بھی ملاقات کی جو بھارت نژاد برطانوی باشندے ہیں اور اُن کا اِس وقت ایک مقامی اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔
جناب مودی نے اُس مقام کا بھی دورہ کیا، جہاں یہ حادثہ پیش آیا اور کہا کہ یہ نہایت دردناک منظر تھا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ اُن کی دلی ہمدردی اُن افراد کے ساتھ ہے جو اپنے قریبی عزیز و اقارب سے اِس المناک حادثے کی وجہ سے محروم ہوگئے ہیں۔ بعد میں جناب مودی نے احمد آباد میں ایک جائزہ میٹنگ بھی کی۔
جناب مودی نے گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی جن کا اِس حادثے میں انتقال ہوگیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔