ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 14, 2025 2:25 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ہندی دِوس کے موقع پر ملک کے لوگوں کو مبارکباد دی ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ہندی دِوس کے موقع پر ملک کے لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے کہا کہ ہندی محض اپنی بات پہنچانے کا وسیلہ نہیں ہے بلکہ یہ ملک کی شناخت اور اقدار کی ایک متحرک وراثت ہے۔
وزیرِ اعظم نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ عالمی سطح پر ہندی زبان کیلئے بڑھتا ہوا احترام ملک کیلئے فخر اور ترغیب کی بات ہے۔ جناب مودی نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور سبھی بھارتی زبانوں کے ساتھ ساتھ ہندی کو مالا مال بنائیں اور پوری شان کے ساتھ اِسے آنے والی نسلوں تک منتقل کریں۔