وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ہانگ کانگ سے 127 سال بعد بھگوان گوتم بدھ کے مقدس Piprahwa آثار کی بھارت واپسی کی ستائش کی ہے۔ ”وکاس بھی وراثت بھی“ کے جذبے کو ظاہر کرنے والے ایک بیان میں، وزیر اعظم نے بھگوان بدھ کی تعلیمات اور اس کی روحانی اور تاریخی وراثت کو محفوظ رکھنے کیلئے بھارت کی گہری عقیدت اور ملک کے اٹل عزم کو اجاگر کیا۔ اسے ملک کے مالا مال ثقافتی ورثے کیلئے ایک فخر اور خوشی کا لمحہ قرار دیتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ Piprahwa کے آثار 1898 میں دریافت ہوئے تھے لیکن نوآبادیاتی دور میں، انہیں بھارت سے چھین لیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس سال کے شروع میں جب یہ آثار ایک بین الاقوامی نیلامی میں سامنے آئے تو حکومت نے ان کی واپسی کو یقینی بنانے کیلئے فوری کارروائی کی۔ انہوں نے اس اہم کوشش میں تعاون کرنے والے تمام افراد کی بھی ستائش کی۔x