March 4, 2025 9:30 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج گجرات کے جام نگر میں جنگلی جانوروں کے تحفظ، اُنھیں بچانے اور بازآبادکاری کی منفرد پہل Vantara کا افتتاح کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج گجرات کے جام نگر میں جنگلی جانوروں کے تحفظ، اُنھیں بچانے اور بازآبادکاری کی منفرد پہل Vantara کا افتتاح کیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ پہل ماحولیاتی پائیداریت اور جنگلی جانوروں کی بہبود کو فروغ دیئے جانے کے ساتھ جانوروں کو ایک محفوظ پناہ گاہ فراہم کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ Vantara جیسی ایک کوشش صحیح معنی میں قابل ستائش ہے۔