January 23, 2026 2:58 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کیرالہ کے ترواننتا پورم میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھا اور ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کیرالہ کے ترواننتا پورم میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھا اور ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ جناب مودی نے پی ایم سواندھی کریڈٹ کارڈ جاری کیا اور ایک لاکھ مستفیدین کو پی ایم سواندھی قرض تقسیم کئے۔ جناب مودی نے تین امرت بھارت ایکسپریس ریل گاڑیوں اور ایک مسافر ریل گاڑی کو جھنڈی دکھاکر روانہ بھی کیا۔ وزیراعظم نے CSIR-NIIST اختراع، ٹیکنالوجی اور انٹرپرینیور شپ ہب کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ ترواننتاپورم میں مجمع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ NDA حکومت کنکٹی وٹی، سائنس اور اختراع اور صحت کے شعبے میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کررہی ہے اور پورا ملک وِکست بھارت کے مقصد کو حاصل کرنے کیلئے مل کر کام کررہا ہے اور وکست بھارت میں شہروں کا بڑا رول ہے۔

1350 PM on Projects

انکم ٹیکس کی شرحوں میں اصلاحات کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کیرالہ کے متوسط طبقے کے لوگوں کو بھی ان اصلاحات سے فائدہ پہنچا ہے۔ مرکزی سرکار نچلی سطح تک بینکنگ خدمات پہنچانے کی پوری کوشش کرہی ہے۔

1345- New PM Tax free Income