وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پیرس میں AI ایکشن سمٹ کے موقع پر اِسٹونیا کے صدر Alar Karis سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔ وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے اقتصادی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل، ثقافتی، سیاحت کے شعبوں اور عوام سے عوام کے درمیان رابطوں سمیت بھارت-اِسٹونیا تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ باہمی رشتوں کو مزید مستحکم کرنے کے طور طریقوں پر بھی بات چیت کی۔
Site Admin | February 11, 2025 9:43 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پیرس میں AI ایکشن سمٹ کے موقع پر اِسٹونیا کے صدر Alar Karis سے ملاقات کی
