ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 26, 2024 10:17 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پرگتی کے 45 ویں ایڈیشن کی صدارت کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پرگتی کے 45 ویں ایڈیشن کی صدارت کی۔ پرگتی، اطلاعات و مواصلات کی تکنیک پر مبنی، سرگرم حکمرانی اور بروقت عمل آوری کا ایک ملٹی Modal پلیٹ فارم ہے، جس میں مرکزی اور ریاستی سرکاریں شامل ہیں۔ میٹنگ کے دوران جناب مودی نے شہری آمد و رفت کے 6 میٹرو پروجیکٹوں اور سڑک رابطے اور تھرمل بجلی سے متعلق ایک ایک پروجیکٹ سمیت کُل 8 پروجیکٹوں کا جائزہ لیا۔ یہ پروجیکٹ، ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت کیے ہیں اور یہ کئی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

جائزے کے دوران وزیر اعظم نے پروجیکٹوں کی عمل آوری کے تعلق سے متاثرہ خاندانوں کی بروقت بازآبادکاری اور پھر سے بسائے جانے کی اہمیت پر زور دیا۔

جناب مودی نے یہ بھی کہا کہ ایسے خاندانوں کو نئے مقامات پر معیاری سہولیات فراہم کرکے اُن کے طرز زندگی میں آسانی کو یقینی بنایا جائے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔