وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئی دلی میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی صد سالہ تقریبات میں حصہ لیا۔ ان تقاریب میں آر ایس ایس کی وراثت، اس کی ثقافتی خدمات اور ملک کے اتحاد میں اس کے کردار کو اجاگر کیا گیا ہے۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آر ایس ایس ملک کی تعمیر کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج سے 100 سال قبل اس عظیم دن پر آر ایس ایس کا قیام محض ایک اتفاق نہیں تھا بلکہ یہ ایک ایسی روایت کا احیاء تھا جو ہزاروں سال سے جاری تھی۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے ملک کے تئیں آر ایس ایس کی خدمات کو اُجاگر کرتے ہوئے ایک خصوصی یادگاری ٹکٹ اور سکہ بھی جاری کیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ثقافت کے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیکھاوت نے کہا کہ آر ایس ایس نے عوام کے درمیان ملک کی تعمیر اور ثقافتی بیداری کے جذبے کو بیدار کیا۔ آر ایس ایس کےSarkaryavah، Dattatreya Hosabaleنے کہا کہ آر ایس ایس کے کام اور اُس کی سرگرمیوں کو ملک کے کونے کونے میں دیکھا جاسکتا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ تنظیم کے رضا کار سماجی ترقی، قومی خدمات، سلامتی اور فلاح و بہبود سے متعلق مختلف سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔x