ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 21, 2025 3:00 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں پہلے SOUL لیڈرشپ کانکلیو کا افتتاح کیا

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت ایک عالمی پاور ہاؤس کے طور پر اُبھر رہا ہے اور اُسے ہر شعبے میں توانائی سے پُر لیڈروں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو اہم لیڈروں اور بین الاقوامی قیادت کی ضرورت ہے تاکہ عالمی سطح پر مقابلہ کیا جاسکے۔ وزیراعظم نے آج نئی دلی کے بھارت منڈپم میں پہلے SOUL لیڈرشپ کانکلیو کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ SOUL ایسے لیڈروں کی شخصیت کو نکھارنے کا کام کرے گا جو قومی اور عالمی سطح پر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تعمیر نو کے لیے شہریوں کی ترقی بہت ضروری ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وِکست بھارت کے سفر کی جانب School of Ultimate Leadership کا قیام بہت ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وِکست بھارت کے وژن کو حاصل کرنے کے لیے رفتار اور جہت لازمی ہے۔

 اِس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے بھوٹان کے وزیراعظم Dasho Tshering Tobgay نے کہا کہ SOUL وزیراعظم نریندر مودی کی ذہنی کاوشوں کا نتیجہ ہے اور یہ قابل بھروسہ لیڈوں کی تربیت کے وزیراعظم کے مصمم عزم کا ایک اور ثبوت ہے۔

دو روزہ SOUL لیڈرشپ کانکلیو ایک ایسے اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا جس میں سیاست،  کھیل کود، فن اور میڈیا روحانیت، سرکاری پالیسی، کاروبار اور سماجی شعبے جیسے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی زندگی کے ترغیبی سفر کو مشترک کرسکیں گے۔